بڑھتی آ بادی بنیادی ضروریات کی فراہمی میں مشکلات کا باعث :محمد عاطف

بڑھتی آ بادی بنیادی ضروریات کی فراہمی  میں مشکلات کا باعث :محمد عاطف

حافظ آباد(نامہ نگار ،نمائندہ دنیا )ڈسٹرکٹ پاپولیشن آفیسر محمد عاطف نے کہا ہے کہ موجودہ شر ح پیدائش برقرار رہی تو دنیا کی آبادی جلد 8 ارب تک پہنچ جائے گی، جو وسائل پر شدید دباؤ ڈالے گی۔

 آبادی میں تیزی سے اضافہ خوراک، علاج، رہائش، تعلیم اور دیگر بنیادی ضروریات کی فراہمی میں مشکلات پیدا کر رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ بہبود آبادی لوگوں کے رویوں میں مثبت تبدیلی کیلئے مصروفِ عمل ہے اور علما، سیاستدان، میڈیا اور سماجی کارکنوں کو آگاہی مہم میں بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں