منڈی بہا ئوالدین:جشن آزادی کے حوالے سے گھڑ سواروں کی ریلی
منڈی بہا ئوالدین (نامہ نگار )صوبہ بھر کی طرح ضلع منڈی بہا ئو الدین میں بھی جشن آزادی اور معرکہ حق کے سلسلہ میں شاندار تقریبات کا سلسلہ جاری ہے ۔
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے گھوڑا ریلی کا انعقاد کیا گیا ،گھوڑا ریلی میں سے 100سے زائد گھڑ سواروں نے حصہ لیا۔ قومی پرچم کی مناسبت سے گھڑ سوارو ں نے لباس زیب تن کئے ہوئے تھے اور ہاتھوں میں قومی پرچم تھام کر پاکستان زندہ باد اور پاک فوج زندہ باد کے فلگ شگاف نعرے لگا رہے تھے ۔ شہریوں کی بڑی تعداد نے گھوڑا ریلی کو خوب انجوائے کیا ، ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے اورپھولوں کی پتیاں نچھاور کیں ۔گھوڑا ریلی ڈی ایچ کیو سے شروع ہو کر پھالیہ روڈ سے ہوتی ہوئی کنگ چوک تک پہنچی ۔