علی پورچٹھہ میں چہلم امام حسینؓ انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا

علی پورچٹھہ میں چہلم امام حسینؓ انتہائی  عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا

علی پورچٹھہ(تحصیل رپورٹر)علی پورچٹھہ میں چہلم امام حسینؓ انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔ امام بارگاہ قدیم علی پورچٹھہ میں مرکزی مجلس عزا منعقد ہوئی۔

 جس میں نامور علما و ذاکرین نے شہادتِ امام حسینؓ کے فلسفے ، معرکۂ کربلا کی عظمت اور اس کی افادیت پر مفصل روشنی ڈالی۔ مقررین نے کہا کہ کربلا وہ درسگاہ ہے جو گرے ہوئے انسان کو بھی معراجِ انسانیت تک پہنچا سکتی ہے ، یہ ظلم اور مظلوم کی واضح حد بندی کا ابدی نشان ہے ۔مجلس کے اختتام پر شبیہ ذوالجناح برآمد ہوئی جو مین بازار سے گزر کر حیدری چوک پہنچی۔ یہاں عزادار وں نے زنجیر زنی کی اور پرسہ دیا ۔ بعد ازاں جلوس مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ سادات میں اختتام پذیر ہوا۔ اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے اور پولیس و رضاکار مسلسل جلوس کے ہمراہ رہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں