ایف آ ئی اے کا چھاپہ ،پاسپورٹ آفس سے 10 ایجنٹ گرفتار

ایف آ ئی اے کا چھاپہ ،پاسپورٹ آفس سے 10 ایجنٹ گرفتار

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)ایف آئی اے کا پاسپورٹ ایجنٹ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن جاری پاسپورٹ آفس گو جرانوالہ سے 10 ایجنٹ گرفتار کرلئے ۔بتایا گیا ہے کہ ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل گوجرانوالہ کی ٹیم کا پاسپورٹ آفس پر چھاپہ۔

چھاپے کے دوران 10 ایجنٹ گرفتار کرلئے ،گرفتار ملزموں میں محمد افضل، محبوب، علی اصغر، کوثر علی، محمد طارق ،محمد رامش علی، محمد امجد، محمد نواز، محسن رضا اور ریاست علی شامل ہیں جن کا تعلق گو جرانوالہ کے مختلف علاقوں سے ہے ۔ملزم شہریوں کو فوری پاسپورٹ بنوانے کا جھانسہ دے کر پیسے ہتھیا رہے تھے ۔ملزموں سے پاسپورٹس ، ٹوکن، بینک چالان، رسیدیں ودیگر سامان برآمد کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔دیگر ملزموں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ پاسپورٹ مافیا کے خلاف ملک گیر کارروائیاں جاری ہیں،ملزموں کی گرفتاری کے لئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں