قانون ناموس رسالت کو ختم نہیں کیا جاسکتا :سجاد شاہ

 قانون ناموس رسالت کو ختم نہیں کیا جاسکتا :سجاد شاہ

وزیرآباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر )آستانہ عالیہ حضرت کیلیانوالہ شریف کے پیرسید علی سجادحیدر شاہ بخاری نے کہا ہے کہ دنیا کی کوئی طاقت قانون ناموس رسالت کو ختم نہیں کر سکتی،عاشقان رسول منکرین ختم نبوت کا تعاقب کرتے رہیں گے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنی اتحاد کونسل کے ڈویژنل صدر الحاج سرفراز احمد تارڑ کی فیملی سمیت عمرہ شریف پر روانگی کے سلسلہ میں منعقدہ محفل پاک میں کیا۔اس موقع پر صاحبزادہ محمد حسن رضا،پیرسید فدا حسین شاہ حافظ آبادی،الحاج مولانا محمد اکبر نقشبندی،صاحبزادہ محمد نعمان صدیقی،حافظ محمد منشاء قادری،حافظ عدیل عارف،قاری خادم بلال مجددی،علامہ محمد عمر صدیقی،ارتکاز احمد تارڑ،شہریار احمد تارڑ اور دیگر نے خطاب کیا۔انہوں نے کہا کہ طواف کعبہ اور زیارت روضہ رسول ہر مسلمان کی دلی خواہش ہے ،باادب حاضری بہت بڑی سعادت ہے ،حرمین شرفین کی حاضری کی سعادت اور مقدس سفر دولت اور ارادے سے نہیں بلکہ اللہ و رسول کے بلاوے سے پایہ تکمیل تک پہنچتا ہے ، حرمین شرفین مسلمانوں کیلئے ایمانی روحانی مرکز و محور،امن و محبت اور رواداری کے مراکز ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں