گوجرانوالہ میڈیکل کالج میں شجرکاری کے حوالے سے میگا ایونٹ

گوجرانوالہ میڈیکل کالج میں  شجرکاری کے حوالے سے میگا ایونٹ

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)شجر کاری مہم موسم برسات کے سلسلہ میں محکمہ جنگلات کے زیر اہتمام گوجرانوالہ میڈیکل کالج میں پلانٹیشن کے میگا ایونٹ کا انعقاد کیا گیا۔

 جس میں پروفیسر ڈاکٹر اقبال حسین ڈوگر پرنسپل میڈیکل کالج ، ڈاکٹر نیئر عمران حسین میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال ، محمد نعیم عاشق ڈویژنل فاریسٹ آفیسر ، فرخ الحسن سب ڈویژنل فاریسٹ آفیسر ، محمد عاصم سب ڈویژنل فاریسٹ آفیسر ، طلبا وطالبات اور سٹاف نے شرکت کی اور پودے لگائے ، محکمہ جنگلات کے آفیسرز نے درختوں کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ طلبا و طالبات نے پلانٹیشن کے میگا ایونٹ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور اپنے اپنے حصے کا پودا لگایا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں