زندہ قو میں شاندار ماضی کو مشعل راہ بناتی ہیں :ملک عدیل
سیالکوٹ ( ڈسٹرکٹ رپورٹر )پاکستان مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کے ضلعی جنرل سیکرٹری ملک عدیل صدیق تھیم نے کہا ہے کہ زندہ قومیں آگے بڑھنے کے لیے اپنے ماضی کی شاندار روایات، قربانیوں اور جدوجہد کے سنہری ایام کو مشعلِ راہ بنا تی ہیں۔
اور14اگست کا تاریخی دن باہمی ایثار و محبت اور قومی یگانگت کیلئے تجدید عہد کا تقاضا کرتا ہے ۔ وطنِ عزیزپاکستان ایک عظیم نعمت اورعطیہ خداوندی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان دنیاکا دوسراملک جوصرف نظریہ اسلام کے نام پر بنا۔ 14اگست یوم آزادی درحقیقت تجدیدعہدکادن ہے ، اسلام کے نام پربننے والاپاکستان تاقیامت قائم رہے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ14اگست کا دن ہمیں خود شناسی کا موقع فراہم کرتا ہے ، بابائے قوم کے وژن کے مطابق خوشحال پاکستان کی تعمیر کے لیے اپنے عزم کی تجدید کریں اور معاشرے کے محروم طبقات کی فلاح وتعلیم اور ترقی کے لیے کام کریں۔ملک عدیل صدیق تھیم نے مزید کہا کہ آئیں عہد کریں آزادی، عفو و درگزر اور اخلاقی اصولوں کو برقرار رکھیں گے ۔