ڈوگہ تہال تا بدر مرجان روڈ ناقص سامان سے تعمیر

ڈوگہ تہال تا بدر مرجان روڈ ناقص سامان سے تعمیر

گلیانہ (نامہ نگار )ملک اشفاق حسین اعوان، سابق کونسلر یونین کونسل ملکہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈوگہ تہال تا بدر مرجان روڈ کی تعمیر میں غیر معیاری اور ناقص میٹریل استعمال کیا گیاہے۔۔۔

جس سے سڑک کی کوالٹی اور پائیداری بری طرح متاثر ہونے کا خدشہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ عوام کی سہولت اور لاکھوں روپے کے سرکاری فنڈز سے بننے والی سڑک کو معیار کے مطابق تعمیر کرنا ضروری ہے لیکن ٹھیکیدار کی جانب سے معیار پر سمجھوتہ کیا جا رہا ہے ۔ اس رویے سے چند ماہ میں سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو سکتی ہے جس سے سرکاری خزانے کو نقصان اور عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اشفاق حسین اعوان نے محکمہ ہائی وے اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر تعمیراتی کام کا معائنہ کیا جائے ، میٹریل کا لیبارٹری ٹیسٹ کرایا جائے اور ناقص تعمیر کے ذمہ دار وں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے تاکہ عوام کے ٹیکس کے پیسے ضائع نہ ہوں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں