ملکوال :قتل کا ملزم ساڑھے چار سال بعد گرفتار
ملکوال(سٹی رپورٹر)پولیس نے ساڑھے چار سال بعد قتل کا ملزم گرفتار کر لیا ۔فروری 2021 میں ملکوال کے محلہ اسلام پورہ موڑ کے رہائشی سابق یوسی وائس چیئرمین اعجاز شاہ کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا۔۔۔
واقعہ کے بعدکچھ ملزم پکڑے گئے اور کچھ کو مقتول کے بھائی نے قتل کر دیا تھا، تاہم ساڑھے چار سال بعد ملکوال پولیس نے اعجاز شاہ کے قتل کے الزام میں ایک اور ملزم جاوید اقبال کو گرفتار کر لیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم علاقہ میں ہی رہا لیکن پولیس نے نہیں پکڑا مگر اب سی سی ڈی نے ڈیڑھ ماہ قبل پکڑ کر عدالت پیش کیا ہے جبکہ پولیس کے مطابق ملزم جاوید عدالت کا اشتہاری تھا اور جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے پکڑا ہے ۔