گورنمنٹ گریجوایٹ گرلز کالج سیٹلائٹ ٹاؤن میں جشن آزادی کی رنگا رنگ تقریب
گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)گورنمنٹ گریجوایٹ گرلز کالج سیٹلائٹ ٹاؤن میں 78 ویں جشن آزادی کی رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ طالبات نے اساتذہ کی رہنمائی میں جوش و خروش اور ملی جذبے کا اظہار بھرپور انداز سے کیا۔
تقریب کے مہمان خصوصی فیصل سلطان اے ڈی سی جی، سپرنٹنڈنٹ جیل اصغر علی، ایم پی اے عمر فاروق ڈار، ڈائریکٹر کالجز ڈاکٹر امان اللہ راٹھور، ڈپٹی ڈائریکٹر ندیم احمد، پرنسپل ڈاکٹر لبنیٰ اخلاق، وائس پرنسپل شمع نواز موجود تھیں ۔ آزادی کے جذبے کو نمایاں کرنے کا اظہار ٹیبلو،، چاند میری زمین پھول میرا وطن،کے ذریعے کیا گیا۔ طالبات نے وطن سے وفا داری کا عہد تقاریر کے ذریعے روایتی جذبے اور جوش سے کیاگیا۔