ڈسٹرکٹ بار کے زیر اہتمام جشن آزادی کی تقریب
گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر )یومِ آزادی کے موقع پر ڈسٹرکٹ بار کے زیر اہتمام بار ہال میں تقریب کا انعقاد کیا گیا، پرچم کشائی کی گئی۔
صدر بار شرافت ناہرہ اور جنرل سیکرٹری راجہ عبد المقیت خاں سمیت دیگر بار عہدیداروں اور وکلاکی بڑی تعداد موجود تھی ۔ مہمانِ خصوصی کمشنر گوجرانوالہ نوید حیدر شیرازی،ڈپٹی کمشنر نوید احمد تھے جنہوں نے بار عہدیداروں اور وکلا کے ساتھ ملکر پرچم کشائی کی اور جشنِ آزادی کا کیک کاٹا گیا۔ شرکا نے قومی پرچم کو سلامی دی،ملکی ترقی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ مہمانِ خصوصی کمشنر نوید حیدر شیرازی اورڈپٹی کمشنر نوید احمدنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 14 اگست ہمیں آزادی کی اہمیت اور قربانیوں کی یاد دلاتا ہے ۔ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم عدل و انصاف کے اصولوں پر عمل کرتے ہوئے ملک کی تعمیر و ترقی میں بھرپور کردار ادا کریں۔ شرافت ناہرہ اور راجہ عبد المقیت خاں نے کہا بار ایسوسی ایشن قانونی خدمات میں پیش پیش ہے ،قومی دنوں کو شایانِ شان طریقے سے منانا ہمارا فرض ہے تاکہ نوجوان نسل کو حب الوطنی کا پیغام دیا جا سکے ۔