معمولی رنجش پرنوجوان چھریوں کے وار سے شدید زخمی

 معمولی رنجش پرنوجوان  چھریوں کے وار سے شدید زخمی

علی پورچٹھہ(تحصیل رپورٹر)معمولی رنجش پرنوجوان چھریوں کے وار سے شدید زخمی ہوگیا۔علی پورچٹھہ کے محلہ پرانا تالاب میں معمولی تلخ کلامی خونیں تصادم میں بدل گئی۔

 حافظ عرفان کے بیٹے عبد الرحمٰن نے عباس کو چھریوں سے وار کر کے شدید زخمی کر دیا۔ زخمی کو فوری طور پر آر ایچ سی علی پور چٹھہ منتقل کیا گیا۔ جہاں سے نازک حالت پرڈی ایچ کیو ہسپتال گوجرانوالہ ریفر کر دیا گیا۔ پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں