اینٹی نارکوٹکس ویلفیئر سوسائٹی کی آزادی سائیکل ریس

اینٹی نارکوٹکس ویلفیئر سوسائٹی کی آزادی سائیکل ریس

وزیرآباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر)اینٹی نارکوٹکس ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام شہید نوید یونس کیئر سنٹر ادارہ ترک منشیات پٹھانوالی میں یوم آزادی پر سائیکل ریس کا انعقاد ۔

سابق ایم این ڈاکٹر نثار چیمہ،امتیاز اظہر باگڑی،صدر جمیل چیمہ،چیئرمین حافظ عاطف گورائیہ، نعیم بٹ،جنرل سیکرٹری آصف مغل، عارف چیمہ،سائیکالوجوسٹ طاہر نواز خٹک،شفقت،قاسم جمیل چیمہ سمیت معززین علاقہ نے شرکت کی۔ڈاکٹر نثار چیمہ نے خطاب کرتے کہا ہمیں آج ارض پاک کے استحکام اور ترقی کے عزم کا اعادہ کرنا ہوگا،والدین،اساتذہ کونوجوان نسل کو جھوٹ بولنے اور حرام کھانے سے بچنے کی ترغیب دینی چاہئے ۔امتیاز اظہر باگڑی نے کہا اینٹی نارکوٹکس ویلفیئر سوسائٹی نعمت ہے وزیرآباد کے لئے کوئی اچھا کام ہو یا کوئی تہوار ہو یہ لازمی اس میں حصہ لیتے ہیں اور آگاہی دیتے ہیں کہ ملک کی خدمت کس طرح کرنی ہے جب بھی ان کو کسی مریض بارے بتایا ہے یہ اس کابہترین علاج معالجہ کرتے ہیں، اینٹی نارکوٹکس ویلفیئر سوسائٹی اور جمیل چیمہ منشیات کیخلاف جہاد کررہے ہیں جو قابل تحسین ہے ۔شہید نوید یونس کیئر سنٹربحالی مرکز برائے امراض منشیات،نفسیات پٹھانوالی مثالی سنٹر ہے جہاں بہترین سہولیات میسرہیں۔دریں اثنا ڈاکٹر نثار چیمہ نے پرچم کشائی کی،پودے لگائے اور سائیکل ریس میں جیتنے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور نقد انعامات تقسیم کئے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں