ہمیں آزاد وطن کی قدر و منزلت کو پہچاننا ہوگا: رانا شاہد سہیل

ہمیں آزاد وطن کی قدر و منزلت  کو پہچاننا ہوگا: رانا شاہد سہیل

منڈیکی گورائیہ(نامہ نگار)مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق کونسلربلدیہ رانا شاہد سہیل نے کہا ہے کہ آزادی بہت بڑی نعمت ہے اﷲ کا شکرہے کہ ہم آزادوطن میں سانس لے رہے ہیں ہمیں آزاد وطن کی قدر و منزلت کو پہچاننا ہوگا۔۔۔

آزادی کی شمع روشن کرنے کیلئے لاکھوں مسلمانوں نے اپنا خون دیا بزرگوں نے ہمارے آزاد مستقبل کے لیے اپنا حال قربان کیا تحریک پاکستان کی جدوجہد میں شہید ہونے والوں کی بے مثال قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں وطن کے امن کی خاطر جانیں قربان کرنیوالے شہداکی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے جشن آزادی پر کیک کاٹنے کی تقریب سے خطاب میں کہا۔ انہوں نے مزید کہاکہ درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے ،سبز و شاداب پاکستان بنانے میں اپنا حصہ ڈالیں ،ملک کو خوشحال بنانے کیلئے زیادہ سے زیادہ پودے لگائے جائیں تاکہ ماحول صاف ستھرا رکھا جاسکے ۔

 

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں