گورنمنٹ گرلز ہائی سکول میں جشن آزادی کی پُروقار تقریب

گورنمنٹ گرلز ہائی سکول میں  جشن آزادی کی پُروقار تقریب

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا)گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نمبر ٹو میں جشنِ آزادی کی پُروقار تقریب ہوئی ۔ صدارت ہیڈ مسٹریس شگفتہ راشد ترمذی نے کی۔

طالبات نے خوبصورت چارٹ، پُرجوش تقاریر، ملی نغمے اور رنگا رنگ ٹیبلو پیش کر کے وطن سے بھرپور محبت کا اظہار کیا ،تقریب میں اساتذہ اورطالبات کی ماؤں نے بھی بھرپور شرکت کی۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی گوجرانوالہ ڈاکٹر عطیہ ارشد ملک نے اس موقع پر کہا کہ ہمارے آباؤ اجداد نے بے شمار قربانیوں کے بعد پاکستان حاصل کر کے ہمارے حوالے کیا ہے اب ہمارا فرض ہے کہ ہم اس کی تعمیر وترقی اور سلامتی کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں