ڈسٹرکٹ بار وزیرآباد اور تنظیم تاجران کے زیر اہتمام جشن آزادی تقریب
وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن وزیرآباد اور تنظیم تاجران موتی بازار کے زیر اہتمام جشن آزادی کی تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔۔۔
جس میں صدر چودھری امتیاز احمد خان،جنرل سیکرٹری مستعصم مالک طور،مختار احمد،شہباز احمد چیمہ،احسن عطا چیمہ،فرزانہ کوثر،نگہت مختار ایڈووکیٹس، صدر مرکزی تنظیم تاجران ناصر محمود اللہ والے ،خالدمحمود اللہ والے ،میاں عمر حیات،ڈاکٹر عطاء الرحمن،عمران احمد،عمر فاروق اللہ والے ،ڈاکٹر سید رضا سلطان،ڈاکٹر سرفراز احمد خان انجنیئرودیگرنے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ امتیاز احمد خان اور مستعصم مالک طور نے کہا کہ آزادفضاؤں کی مسرتیں، خوشیاں خوش نصیب قوموں کومیسرآتی ہیں۔