آ زادی عظیم نعمت ،پاکستان کیلئے لاکھوں قربانیاں دی گئیں :بابر علائوالدین

آ زادی عظیم نعمت ،پاکستان کیلئے لاکھوں  قربانیاں دی گئیں :بابر علائوالدین

وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر )نئی نسل کونظریہ پاکستان سے آگاہ کرناوقت کی اہم ضرورت ہے ،افواج پاکستان،پولیس فورس،پاکستانی ایجنسیاں قوم کادفاع کرنا جانتی ہیں۔۔۔

 غلامی کے بعد آزادی عظیم نعمت ہے آزادی کی قدرو قیمت فلسطین اور کشمیر کے مسلمانوں سے پوچھیں،پاکستان ہمیں پلیٹ میں رکھ کرنہیں دیا گیا اس کیلئے قائد اعظمؒ کی قیادت میں مسلمانوں نے لاکھوں قربانیاں دی ہیں ۔ان خیالات کا اظہار مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب بریگیڈئیر (ر)بابر علاؤ الدین اور ایم پی اے وقار احمد چیمہ نے مسرت کیئرہسپتال سرکلر روڈ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر بیگم مسرت پروین، ناصر کلیر،وقار ناصر کلیر،ڈائریکٹرڈاکٹر بلال ناصر کلیر و دیگر بھی موجود تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں