لدھیوالہ:دلہن لاکھوں روپے اور زیورات چوری کرکے آشنا کیساتھ فرار
لدھیوالہ وڑائچ،عالم چوک (نامہ نگار ، نمائندہ خصوصی ) نئی نویلی دلہن گھر سے لاکھوں روپے اور طلائی زیورات چوری کر کے آشنا کے ساتھ فرار ہو گئی۔
تھانہ لدھیوالہ کے علاقے مان کے عمران کی شادی ڈیڑھ ماہ قبل گجرات کی رہائشی (ز) کے ساتھ ہوئی تھی جو گزشتہ روز خاوند کی غیر موجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے 5لاکھ روپے اور4تولے طلائی زیورات چوری کر کے آشنا کے ساتھ فرار ہو گئی تھانہ لدھیوالہ پولیس نے محمد عمران کی درخواست پر (ز)اور اسکے نامعلوم ساتھی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔