ستارہ امتیاز ملنے پر وزیر دفاع خواجہ آصف کے اعزاز میں تقریب
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا ، ڈسٹرکٹ رپورٹر)وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کو حالیہ پاک بھارت جنگ کے دوران پاکستان کی بہترین نمائندگی کرتے ہوئے تقریباً 17غیر ملکی چینل کو۔۔۔
انٹرویو ز میں پاکستان کی بھر پور آواز عالمی برادری میں پہنچانے اور جنگ جیتنے پر حکومت پاکستان کی جانب سے ستارہ امتیاز ملنے پر مسلم لیگ ن لائرز فورم سیالکوٹ کی جانب سے تقریب منعقد کی گئی ۔سینئر نائب صدر لائرز فورم سیالکوٹ اکمل شہزاد بٹ ایڈووکیٹ میاں عبدالستار ایڈووکیٹ ، ملک نسیم اعوان ، شہباز شمس ایڈووکیٹ ،بیرسٹر خرم مشتاق و دیگر نے شرکت کی ۔ اس موقع پر ایم پی اے منشا اﷲ بٹ، گلناز شجاع پاشا ، تحریم الطاف رانا ایڈووکیٹ اور شجاعت علی پاشا بھی موجود تھے ۔