گوجرانوالہ میڈیکل کالج ٹیچنگ ہسپتال میں شام کی پہلی ڈینٹل او پی ڈی کا افتتاح
گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)گوجرانوالہ میڈیکل کالج ٹیچنگ ہسپتال گوندلانوالہ میں شام کی پہلی ڈینٹل او پی ڈی کا افتتاح کر دیا گیا ۔۔۔
۔ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد نے شام کی شفٹ کیلئے ڈینٹل کلینک کا افتتاح کیا، اب یہ روزانہ صبح 8 بجے سے شام 6 بجے تک او پی ڈی کلینک کے طور پر کھلا رہے گا۔ اس سے قبل ڈینٹل او پی ڈی صرف دوپہر 2 بجے تک تھی۔یہ پنجاب کی پہلی ڈینٹل او پی ڈی ہے جو شام تک اور روزانہ کام کرے گی۔ افتتاحی تقریب میں پرنسپل گوجرانوالہ میڈیکل کالج ڈاکٹر اقبال ڈوگر، ایم ایس ڈاکٹر سید عمران نیئر سمیت دیگر ہمراہ تھے ۔