صوبائی وزیرشافع حسین سے کاروباری شخصیات کی ملاقات

صوبائی وزیرشافع حسین سے کاروباری شخصیات کی ملاقات

گجرات(سٹی رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری صوبائی وزیرصنعت وتجارت چودھری شافع حسین سے گجرات کی معروف کاروباری شخصیات چودھری طارق محمود ،چودھری وقارطارق ایڈووکیٹ،چودھر محمد سلیم نے ملاقات کی۔

 مختلف امور پرتبادلہ خیالات کرتے ہوئے ساتھ چلنے پربھی اتفاق کیاگیا۔طارق محمود نے باب گجرات، کھٹالہ انڈرپاس ودیگرتاریخی ترقیاتی کام کروانے پر شافع حسین کو خراج تحسین پیش کیا اورکہاکہ ڈیڑھ سالہ دوراقتدارمیں انہوں نے بلاتفریق وامتیاز ریکارڈ ترقیاتی کام کروا کر حق نمائندگی ادا کردیا ۔شافع حسین نے کہا گجرات کی تعمیروترقی میری ترجیح ہے ، تمام شہری مسائل حل کرانے کیساتھ مزید ترقیاتی فنڈز بھی لائیں گے ، کئی دہائیوں سے گجرات شہرسیوریج مسائل کاشکار رہاہے جس پرکسی نے بھی توجہ نہیں دی ہمارا فوکس گجرات میں بین الاقوامی معیار کے مطابق جدید سیوریج نظام کی تعمیرکویقینی بناناہے جس کیلئے فنڈز بھی جاری ہوچکے ہیں۔ اورجلد تعمیراتی کام کابھی آغاز ہوجائے گا، امسال مون سون میں بارشی پانی کی فوری نکاسی کیلئے اقدامات کیے جسکے خاطرخواہ نتائج مرتب ہوئے سیوریج سسٹم کی تعمیرکے بعد صورتحال پرمکمل قابو پالیاجائے گا، سروس موڑ فلائی اوورکی تعمیرسے ٹریفک مسائل بھی حل ہونگے ، یونین کونسل سطح پرصفائی ،تعمیراتی کام بھی کرائے جارہے ہیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں