سیلاب پرامدادی کارروائیاں جاری‘10ہزار افراد ریسکیو

سیلاب پرامدادی کارروائیاں جاری‘10ہزار افراد ریسکیو

احمد نگر چٹھہ(نمائندہ دنیا)بد ترین سیلاب پردوسرے روز بھی امدادی کارروائیاں جاری، سیلابی پانی کمی ہونے لگا، درجنوں دیہات زیرآب فصلیں مکان مویشی کروڑوں کا نقصان ،سیلاب زدگان کھلے آسمان تلے رات گزرانے پر مجبور10 ہزار افراد کو ریسکیو کر لیا گیا ۔

خانکی ہیڈ سے بدترین سیلاب نے درجنوں دیہاتوں کے مکینوں کو بے گھر کر دیا وزیرآباد میں سیلاب متاثرہ علاقے نو گراں،بہرام،رانا،ٹاہلی والا،،سوہدرہ،چک ستیہ، گھکامیتر،حیدرکالونی،پیراں کوٹلہ،شیش محل، تلواڑہ ،جعفر کوٹ،کوٹ رتہ،کوٹ بیلہ،برج چیمہ، برج دھلہ، ٹھٹی بلوچ فقیرانوالی، برج تاشہ،گورالی سمیت دیگر دیہات سیلابی پانی کی نذر ہو گِے دوسرے روز بھی امدادی ٹیمیں مسلح افواج، پولیس ,ایدھی ایمبولینس ،1122 سیلابی پانی میں پھنسے افراد کو نکالتے نظر آئے جبکہ محکمہ انہار کا عملہ بھی ہائی الرٹ رہا اب تک کی اطلاع کے مطابق 10 ہزار افراد کو کشتیوں کے ذریعے ریسکیو کیا گیا سیلاب علاقوں میں سیاسی افراد امیدوار ایم این اے حلقہ 66 بلال فاروق تارڑ، وقار چیمہ،عدنان افضل چٹھہ ، فیاض چٹھہ کمشنر، ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ،سی ٹی او عائشہ بٹ نے بھی وزٹ کئے۔ اور لوگوں سے مسائل دریافت کئے ۔ درجنوں افراد مال مویشیوں کے ساتھ مختلف جگہ پر کھلے آسمان تلے رہنے پر مجبور ہیں جن کو خوراک اور طبی امداد کی اشد ضرورت ہے ۔متاثرین کے مطابق سیاسی افراد نے ابھی تک فوٹو سیشن کے علاوہ کوئی خاطر خواہ انتظام نہیں کیا بچے بوڑھے عورتیں اس وقت خوراک کی شدید کمی کا شکار ہیں حکومت خوراک اور ادویات کا فوری انتظام کرائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں