حافظ آباد:سیلاب متاثرین میں جانوروں کیلئے ونڈا تقسیم
حافظ آباد(نامہ نگار ، نمائندہ دنیا )ڈائریکٹر جنرل ریسرچ لائیو سٹاک پنجاب ڈاکٹر سجاد اور ڈائریکٹر جنرل پروٹیکشن ڈاکٹر یوسف نے حافظ آباد کے سیلابی علاقوں اور فلڈ ریلیف سنٹرز کا دورہ کیا۔
وزیر اعلیٰ کی کوارڈی نیٹر ایم این اے سائرہ افضل تارڑ،ا یڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر لائق احمد شیخ،ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر وحید احمد،اسسٹنٹ کمشنر نرجس خاتون جعفری بھی ہمراہ تھے ۔محکمہ لائیو سٹاک کے افسر وں نے جلال پور بھٹیاں،خانپور،ونیکے تارڑ سمیت دیگر مقامات پر قائم فلڈ ریلیف سنٹرز میں جانوروں کیلئے ونڈا،چارہ تقسیم کیا اورجانوروں کی ویکسی نیشن اور دیگر سہولیات کا جائزہ لیا۔