سیالکوٹ:غیرقانونی طو رپر یورپ جانے کی کوشش ،12مسافر آف لوڈ
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا ،ڈسٹرکٹ رپورٹر)ایف آئی اے امیگریشن نے سیالکوٹ انٹر نیشنل ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے وزٹ ویزے کی آڑ میں غیر قانونی طور یورپ جانے والے 12مسافر کو آف لوڈ کردیا۔۔۔
ملزم فلائٹ نمبر FZ316سے وزٹ ویزے پر یوگینڈا جارہے تھے ،ملزموں میں عمر حیات، اسامہ، وقاص، شاول، ابوبکر، شعبان، محمد اعجاز ، عابد علی، خاور شہزاد، تیمور امداد، وسیم اصغر اور فیصل عباس شامل ہیں۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزموں نے یوگینڈا سے لیبیا کے سمندری راستے سے غیر قانونی طور پر یورپ جانا تھا،ملزموں کا تعلق گوجرانوالہ، حافظ آباد، سیالکوٹ، شیخوپورہ، اوکاڑہ اور پاکپتن سے ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments