گڈز ٹرانسپورٹ اڈے شہر سے باہر منتقل نہ ہوسکے : ٹریفک مسائل بڑھنے لگے

گڈز ٹرانسپورٹ اڈے شہر سے باہر منتقل نہ ہوسکے : ٹریفک مسائل بڑھنے لگے

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)گڈز ٹرانسپورٹ اڈے شہرسے باہر منتقل نہ ہوسکے ۔شہری حدود میں قائم ان اڈوں سے ٹریفک کے مسائل بڑھنے لگے ۔تفصیلات کے مطابق ضلع گوجرانوالہ میں پانچ سو سے زائد گڈز ٹرانسپورٹ اڈے ہیں جبکہ بائی پاس کی حدود میں د وسو گڈز ٹرانسپورٹ اڈے ہیں جہاں دوسرے شہروں سے سامان آتا جاتا ہے۔۔۔

ان اڈوں کے باہر بڑے بڑے کنٹینر اور ٹرک کھڑے ہوتے ہیں جن میں سامان لوڈ اور ان لوڈ ہو تا ہے ۔کئی کئی گھنٹے ٹرک اڈوں کے باہر کھڑے رہتے ہیں جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہو تی ہے اورعوام کو شدید مشکلات کا سامنا رہتا ہے جبکہ سامان والے کنٹینرز اور ٹرکوں میں اوور لوڈنگ کرنے سے سڑکیں بھی ٹوٹ پھوٹ کاشکار ہورہی ہیں۔ گوندلانوالہ چوک ،کھیالی روڈ ،کچا کھیالی دروازہ ،عالم چوک کے قریب گڈز ٹرانسپورٹ اڈے قائم ہونے پر ان علاقوں کی سڑکیں اکثر ٹوٹ پھوٹ کا شکار رہتی ہیں۔ گڈز ٹرانسپورٹرز نے متعدد بار ضلعی انتظامیہ سے متعددباران اڈوں کو شہر سے باہر منتقل کرنے کیلئے کہا لیکن اس پر عملدر آمد نہ ہوسکا۔۔۔ ان اڈوں کوشہر سے باہر منتقل کرنے کیلئے ایک سال قبل شیخوپورہ روڈ پر سرکاری اراضی پر قائم کرنے کیلئے اراضی کا انتخاب کیا گیا مگر منتقلی سست روی کا شکار ہے ۔گڈز ٹرانسپورٹ اڈے شہری حدود میں ہونے سے حادثات بھی رونما ہورہے ہیں۔ گڈز ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ ہم تو چاہتے ہیں اڈے شہر سے باہر منتقل ہو جائیں اس سے ہمیں بھی آسانی ہو گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں