انٹر کالجئیٹ لان ٹینس مقابلے ،پنجاب کالجز کی پہلی پوزیشن

 انٹر کالجئیٹ لان ٹینس مقابلے ،پنجاب کالجز کی پہلی پوزیشن

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)گوجرانوالہ تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام انٹر کالجئیٹ لان ٹینس مقابلوں کا انعقاد ہوا۔ کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔ چیمپئن شپ میں پنجاب گروپ آف کالجز کے طلبہ نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔

سٹی سپورٹس کمپلیکس گوجرانوالہ میں مقابلوں میں ریجن بھر سے 7کالجز کے کھلاڑیوں نے حصہ لیا ،سخت مقابلے ہوئے ۔ فائنل کیلئے پنجاب کالج گوجرانوالہ اور سپیرئیر کالج کی ٹیموں نے کوالیفائی کیا۔ پنجاب کالج نے سخت مقابلے کے بعد 2-1سے چیمپئن شپ جیت لی۔ کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ انہیں لان ٹینس کھیل کر بہت اچھا لگا ،اگر انہیں سہولیات دی جائیں تو وہ اس کھیل میں دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کر سکتے ہیں۔اس موقع پرڈائریکٹر سپورٹس پنجاب کالجز محمد ریاض اور ڈائر یکٹر سپورٹس گوجرانوالہ تعلیمی بورڈ مسعود نے چیمپئن شپ جیتنے والے کھلاڑیوں کو مبارکباد دی جبکہ ڈائر یکٹر ایڈ منسٹریشن پنجاب گروپ آف کالجز پروفیسر شہزاد رفیق نے کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں نقد انعامات دیئے اور آئندہ بھی مزید محنت کی تلقین کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں