ڈپٹی کمشنر کے دورے ، ترقیاتی منصوبوں ،صفائی کا جائزہ

ڈپٹی کمشنر کے دورے ، ترقیاتی منصوبوں ،صفائی کا جائزہ

چلڈرن ہسپتال میں ڈاکٹرز و طبی عملے کی حاضری، ادویات کاذخیرہ چیک کیا

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد نے شہر کے مختلف علاقوں کے اچانک دورے کیے ۔ انہوں نے صفائی ستھرائی، پارکس، جاری ترقیاتی منصوبوں، چندا قلعہ فلائی اوور، چلڈرن ہسپتال اور سپیشل ایجوکیشن سنٹر کا تفصیلی معائنہ کیا۔ چلڈرن ہسپتال میں ڈاکٹرز و طبی عملے کی حاضری، مریضوں کو دی جانے والی سہولیات، ادویات کا ذخیرہ اور صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ مریضوں کے تیمارداروں سے علاج معالجے کی سہولیات بارے دریافت کیا اور عملے کو اپنی ذمہ داریاں بھرپور انداز میں ادا کرنے کی ہدایت کی۔ڈپٹی کمشنر نے سپیشل ایجوکیشن سنٹر جلیل ٹاؤن کا دورہ بھی کیا، خصوصی بچوں سے ملاقات کی اور اساتذہ کو ان کی تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ دینے کی تلقین کی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں