انسدادِ سموگ،گندم کی زیادہ کاشت کے حوالے سے کنونشن
کسان فصلوں کی باقیات جلانے سے گریز کریں، اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت
نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا)ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد کی ہدایت پر انسدادِ سموگ اور گندم کی زیادہ کاشت کے حوالے سے آگاہی کنونشن مدینہ مارکی میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ شبیر بٹ نے کی، جبکہ کنونشن میں تحصیل بھر سے نمبرداروں، کسانوں، ریونیو و محکمہ زراعت کے افسروں ا و رعملے نے شرکت کی۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر محسن ڈھلوں، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت ڈاکٹر جاوید اختر پڈھیار اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت محمد یوسف چودھری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سموگ ایک سنگین ماحولیاتی اور صحتِ عامہ کا مسئلہ ہے ، جس سے نمٹنے کے لیے اجتماعی اور مربوط کوششوں کی ضرورت ہے ۔ مقررین نے کسانوں کو ہدایت کی کہ وہ فصلوں کی باقیات جلانے سے گریز کریں، شہری غیر ضروری گاڑیوں کے استعمال میں کمی لائیں، اور فیکٹری مالکان دھواں کنٹرول کرنے کے اقدامات یقینی بنائیں۔