سیالکوٹ :ٹریفک حادثات کی روک تھام کے حوالے سے آ گاہی مہم
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )ریسکیو 1122 ، ٹریفک پولیس اور موٹر سائیکل ساز کمپنی کے تعاون سے ٹریفک حادثات کی روک تھام کے لیے لوگوں کے اندر شعور اجاگر کرنے کیلئے آگاہی مہم کا انعقاد کیا گیا۔۔۔
مہم میں ڈی ایس پی ٹریفک مبشرقادر ، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر نوید اقبال ،وسیم شمس اور نبیل شمس کے علاوہ ٹریفک ایجوکیشن ونگ کے انچارج ڈاکٹر شفقت، ٹریننگ انچارج ریسکو محمد وسیم، سٹیشن انچارج محمد طارق ،ریسکیورز اور ٹریفک پولیس اہلکاروں نے حصہ لیا۔ آگاہی مہم کے دورا ن موٹرسائیکلوں ، کاروں، رکشہ ، لوڈر رکشہ چلانے والوں کو سائیڈ شیشہ لگانے ، ہیلمٹ پہننے اور سیٹ بیلٹ کی اہمیت کے بارے میں آگاہی پمفلٹ تقسیم کیے گئے ۔