راہوالی : ڈاکو ہوٹل مالک اور عملہ کو لوٹ کر فرار
راہوالی (نمائندہ دنیا ،نامہ نگار)رات کے وقت ڈاکو ہوٹل مالک اور عملہ کو لوٹ کر فرار ہوگئے ۔
محلہ انصاریاں کے رہائشی نصیر احمد گجر نے بدوکی گوسائیاں موڑ پر ہوٹل بنا رکھا ہے ،رات کو ملازم اجمل ملتانی ،کاشف عرف کاشی سمیت ہوٹل پر موجود تھا کہ 3بجے کے قریب موٹر سائیکل سوار ڈاکو آئے ،نصیر گجر سے 20ہزار ،اجمل ملتانی سے 3ہزار اور کاشی سے 2ہزار روپے چھین کر فرار ہو گئے ۔