موٹر سائیکل سوار فیملی گھر سے 3موبائل فون چوری کرکے لے گئی

موٹر سائیکل سوار فیملی گھر سے  3موبائل فون چوری کرکے لے گئی

گوندلانوالہ (نامہ نگار )موٹر سائیکل سوار فیملی گھر سے 3موبائل فون چوری کرکے لے گئی ۔

 تھانہ قلعہ دیدار سنگھ کے علاقہ محلہ غلہ منڈی کا رہائشی ایوب ناشتہ لینے کیلئے گھر سے باہر گیا ،اسی اثنا میں موٹر سائیکل سوار فیملی آئی ،گھر کا دروازہ کھلا دیکھ کر بچوں کو اندر بھیجا اور 3 موبائل فون چوری کر لئے ،چور فیملی کی سی سی ٹی وی ویڈیو منظر عام پر آگئی پو لیس نے ملزموں کی تلاش شروع کر دی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں