پنڈی بھٹیاں:زمیندار پرقاتلانہ حملہ،ملزموں کیخلاف کارروا ئی نہ ہوسکی

پنڈی بھٹیاں:زمیندار پرقاتلانہ  حملہ،ملزموں کیخلاف کارروا ئی نہ ہوسکی

پنڈی بھٹیاں (نامہ نگار )تھانہ صدر پنڈی بھٹیاں کے گاؤں گھبریکہ کے زمیندار رانا عبدالواحد نے اخباری بیان کے ذریعے ڈی پی او حافظ آباد سے مطالبہ کیا ہے۔

 کہ چار روز گزرنے کے باوجود ان پر قاتلانہ حملہ کرنے والے بااثر ملزموں کیخلاف کارروائی نہ ہو سکی۔ انہوں نے کہا کہ چار روز قبل وہ موٹر سائیکل پر اپنے گاؤں سے ٹبہ شاہ بہلول جار ہا تھا کہ 6 بااثر ملزموں نے رائے ابرار اور جاوید وغیرہ نے گھات لگا کر قاتلانہ حملہ کردیا، شور مچانے پر لوگوں نے جان بچائی۔ ون فائیو پر کال پر بھی پولیس بروقت نہ پہنچ سکی اور ملزم دھمکیاں دیتے فرار ہوگئے ۔ انہوں نے کہا کہ ملزم ایک مقدمہ کی پیروی کرنے پر جان کے دشمن بن گئے ہیں ، رانا عبدلواحد نے ڈی پی او سے اپیل کی کہ قاتلانہ حملہ کا مقدمہ درج کر کے میرٹ پر تفتیش کا حکم دیا جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں