حافظ آباد :خصوصی طلبہ کے کھیلوں کے مقابلے ، صلاحیتوں کا شاندار مظاہرہ

حافظ آباد :خصوصی طلبہ کے کھیلوں کے  مقابلے ، صلاحیتوں کا شاندار مظاہرہ

حافظ آباد (نامہ نگار ،نمائندہ دنیا )گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن حافظ آباد کے زیر اہتمام حافظ آباد اور پنڈی بھٹیاں سنٹرز کے مابین سپورٹس مقابلے ڈپٹی کمشنر آفس کے جمنازیم ہال میں منعقد ہوئے جن میں خصوصی بچوں نے بھرپور شرکت کی اور مختلف کھیلوں میں صلاحیتوں کا شاندار مظاہرہ کیا۔

کھیلوں کے دوران بچوں کا جوش و خروش اور کھیل کے میدان میں ان کی محنت قابل دید تھی۔ تقریب میں وائس پریذیڈنٹ روشن پاکستان ویلفیئر سوسائٹی حافظ آباد راحت ایوبی بٹ، سماجی ورکر ساجدہ فریاد، تحصیل سپورٹس آفیسر فائزہ کنول، سماجی رہنماؤں عبدالجبار رضا انصاری اور ریاست علی سمیت دیگر معزز ین موجود تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں