عمران میر گوجرانوالہ چیمبر کی کاپر کیبل مینو فیکچرنگ امور کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین مقرر

عمران میر گوجرانوالہ چیمبر کی  کاپر کیبل مینو فیکچرنگ امور کی  قائمہ کمیٹی کے چیئرمین مقرر

گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر)ہائی گرین کیبل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عمران میر کو گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی کاپر کیبل کی مینو فیکچرنگ امور کی قائمہ کمیٹی کا چیئرمین مقرر کر کے نو ٹیفکیشن جاری کر دیا۔

صدر گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس علی ہمایوں بٹ نے عمران میر کو نو ٹیفکیشن دیا جس کی باقاعدہ تقریب چیمبر آف کامرس میں منعقد ہوئی ۔اس موقع پر شیخ عامر رحمن ،نائب صدر فیصل ،سابق نائب صدر حمیس گلزار،ابوبکر قسیم بٹ،مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے ضلعی نائب صدر کامران خالد بٹ و دیگر بھی موجود تھے ۔عمران میر کا کہنا تھا کہ وہ چیمبر آف کامرس کی تعمیر وترقی کیلئے تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں