ڈی پی او سے الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن سیالکوٹ کے وفد کی ملاقات

ڈی پی او سے الیکٹرانک میڈیا ایسوسی  ایشن سیالکوٹ کے وفد کی ملاقات

سیالکوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن سیالکوٹ کے سرپرست اعلیٰ انور حسین باجوہ کی قیادت میں نومنتخب عہدیدار وں نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ فیصل شہزاد سے ملاقات کی۔وفد میں صدر سخاوت مغل، جنرل سیکرٹری میاں ندیم، جوائنٹ سیکرٹری شہباز باجوہ، نائب صدر شیخ ندیم، انفارمیشن سیکرٹری خضرشیخ، فنانس سیکرٹری عمراکبر شیخ شامل تھے ۔

ڈی پی او نے شہریوں کو فوری انصاف کی فراہمی، جرائم کے سدباب اور امن و امان کے قیام کیلئے اٹھائے گئے اقدامات پر روشنی ڈالی۔الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن کے وفد نے ڈی پی او کے اقدامات کو سراہا ۔ ڈی پی او نے کہا کہ میڈیا اور پولیس کے درمیان کوآرڈی نیشن کو مزید مضبوط بنایا جائے گا تاکہ عوامی مسائل کے حل میں بہتری لائی جا سکے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں