کاروباری افرادپر ٹیکس کا بوجھ کم کیا جائے :گوجرانوالہ چیمبر
عقیل ڈار اور فیصل ایوب کا چیف کمشنر ایف بی آر یاسمین فاطمہ کے اعزاز میں عشائیہ
گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر )ایگزیکٹو ممبر گوجرانولہ چیمبر آف کامرس عقیل ڈار اور انجینئر فیصل ایوب نے چیف کمشنر ایف بی آر یاسمین فاطمہ کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا جس میں کمشنر زون ٹو محمد وقاص حنیف کمشنر زون ون ایگزیکٹو ممبر ملک علیم ایگزیکٹو ممبر ساجد حسین ایکس جنرل سیکرٹری آل پاکستان واشنگ مشین ایسوسیشن شاہدرشید کاروباری شخصیات حسن جمیل عثمان جمیل شیخ عمران شیخ عرفان شعیب منیر قیصر ستار نے شرکت کی ۔ عشائیہ میں چیف کمشنر کے ساتھ باہمی دلچسپی کے موضوعات پر تفصیلی گفتگو ہو ئی ۔
چیف کمشنر نے کاروباری برادری کے ٹیکس ادائیگی میں ایمانداری کو سراہا اور اس بات پر زور دیا کہ ملک کی ترقی میں شہریوں اور کاروباری برادری کا ٹیکس ادائیگی نہایت اہمیت کے حامل ہے ۔عقیل ڈار اورفیصل ایوب نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کاروباری برادری پر ٹیکس میں بہت زیادہ بوجھ کو کم کیا جائے تاکہ کاروبار ترقی کرسکے اور ہم ایکسپورٹ میں ہمسائیہ ممالک کا مقابلہ کرسکیں ۔