قلعہ دیدار سنگھ :محتسب افسروں کی کھلی کچہری، شکایات کے انبار

قلعہ دیدار سنگھ :محتسب افسروں کی کھلی کچہری، شکایات کے انبار

صفائی ستھرائی ، ویٹرنری ڈاکٹر کی طویل غیر حاضری اور محکمہ آبپاشی کیخلاف شکایات ادارہ شکایات کے ازالے کیلئے 29 سال سے مفت،سہل ریلیف فراہم کر رہا :مقررین

قلعہ دیدار سنگھ (نامہ نگار)میونسپل کمیٹی میں صوبائی محتسب کے افسروں نے کھلی کچہری لگائی ، شہریوں نے صفائی ستھرائی ، ویٹرنری ڈاکٹر کی عرصہ دراز سے غیر حاضری اور محکمہ آبپاشی کیخلاف شکایات کے انبار لگا دئیے ۔ گزشتہ روز صوبائی محتسب ریجن گوجرانوالہ کے افسر وں نے میونسپل کمیٹی میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا جس میں شہریوں نے مختلف صوبائی محکموں کے خلاف درخواستوں کے انبار لگا دئیے ، کھلی کچہری کے بعد ڈگری کالج قلعہ دیدار سنگھ میں آگاہی سیشن کا انعقاد بھی کیا گیا ۔کنسلٹنٹ صوبائی محتسب پنجاب ریجنل آفس گوجرانوالہ ون فضل عباس اور ڈپٹی ڈائریکٹر شاہد عباس نے گورنمنٹ گریجویٹ کالج قلعہ دیدار سنگھ میں طلبا و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ادارے کی 29 سالہ خدمات، عوامی ریلیف عوام کے سامنے ہے ،

انہوں نے کہا کہ دفتر صوبائی محتسب پنجاب عوامی شکایات کے ازالے کے لیے ایک مفت، سہل اور شفاف نظام فراہم کر رہا ہے ، جہاں ہر شکایت میرٹ پر اور کم سے کم وقت میں نمٹائی جاتی ہے ۔عوامی آگاہی مہم کا مقصد طلبا و طالبات کو اُن کے حقوق اور صوبائی محتسب کے کردار سے آگاہ کرنا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس سہل نظام سے فائدہ اٹھا سکیں۔آخر میں آگاہی سیشن میں شریک طلبا و طالبات نے دفتر صوبائی محتسب کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس ادارے نے عوام میں انصاف، شفافیت اور قانون کی بالادستی پر اعتماد کو مضبوط کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں