ڈی پی ایس گوجرانوالہ میں سموگ آگاہی سیمینار
گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)معاونِ خصوصی وزیرِاعلیٰ پنجاب برائے پرائس ٹاسک فورس سلمیٰ بٹ نے کہا ہے کہ سموگ کے تدارک کیلئے حکومت پنجاب تمام ممکنہ اقدامات کر رہی ہے ،عوام میں آگاہی اور ماحول دوست طرزِ زندگی اپنانا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔
وہ ڈی پی ایس گوجرانوالہ میں سموگ آگاہی سیمینار سے خطاب کر رہی تھیں۔اس موقع پر کمشنر نوید حیدر شیرازی نے کہا کہ صنعتی و زرعی سرگرمیوں میں ماحولیاتی اصولوں کی پابندی ناگزیر ہے ۔ صدر گوجرانوالہ چیمبر علی ہمایوں بٹ نے کہا کہ صنعتکار طبقہ ماحول کے تحفظ کیلئے حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کرے گا۔