حافظ آباد:ڈپٹی کمشنر نے انسداد خسرہ و روبیلا مہم کا افتتاح کر دیا

حافظ آباد:ڈپٹی کمشنر نے انسداد  خسرہ و روبیلا مہم کا افتتاح کر دیا

حافظ آباد(نامہ نگار،نمائندہ دنیا) محکمہ صحت کی جانب سے حافظ آباد میں آج سے 12روزہ انسداد خسرہ و رو بیلا مہم شروع ہو گی۔مہم کے دوران 6ماہ سے 5سال تک کی عمر کے ایک لاکھ 75ہزار بچوں کو خسر اور رو بیلا امراض سے بچاؤ کے حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں گے ۔

ڈپٹی کمشنر عبد الرزاق نے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں مہم کا افتتاح کیا۔اس موقع پر ڈی ایچ او ڈاکٹر فائق علی تارڑ، ایم ایس ڈاکٹر کاشف، ڈپٹی ڈی ایچ او پنڈی بھٹیاں، ڈاکٹر سارہ اشرف تارڑ و دیگر بھی موجود تھے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں