کامونکے :ساس سے جھگڑے کے بعد بہو نے خود کشی کر لی
27 سالہ راشدہ نے زہریلی گولیاں نگل لیں ، ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن جانبر نہ ہو سکی
کامونکے (نامہ نگار )گھریلو ناچاقی پر دلبرداشتہ ہوکر خاتون نے زہریلی گولیاں نگل کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔بتایا گیا ہے کہ نواحی گاؤں چیانوالی کی27سالہ راشدہ اور اسکی ساس میں کسی بات پر جھگڑا ہوا تو راشدہ نے دلبرداشتہ ہوکر زہریلی گولیاں کھالیں جسے تشویشناک حالت کے پیش نظر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال گوجرانوالہ پہنچایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکی۔ایمن آباد پولیس نے لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کرکے تفتیش شروع کردی ۔