سیالکوٹ:رواں برس 1200 حادثات ، 100 افراد جاں بحق
بھاری گاڑیوں کے با عث حادثات میں زیادہ ہلاکتیں ، 1200 سے زائد افراد زخمی
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )سیالکوٹ میں رواں سال 1200سے زائد حادثات میں 100سے زائد شہری جاں بحق ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق شہر اقبال میں ٹریفک پولیس اہلکار شہریوں کے چالان کرنیکی خاطر جگہ جگہ ناکے لگاتے ہیں جبکہ ہیوی ٹریفک نے شہریوں کی قیمتی جانیں نگلنا شروع کر رکھی ہیں رواں سال 12سو سے زائد حادثات میں شہریوں نے 100کے قریب ہیوی ٹریفک حادثات میں اپنے پیاروں کھو دیا جبکہ سینکڑوں زخمی شہریوں کو ریسکیو کرکے ہسپتال منتقل کیا گیا۔
سیالکوٹ رواں سال میں 1186 ایکسیڈنٹ ہوئے ہیں جس میں ہیوی وہیکل سے 508 ایکسیڈنٹ ہوئے ۔ ہیوی وہیکل ایکسیڈنٹ میں 178ٹرک اور بس 170 جبکہ ٹریکٹر ٹرالی 160 سے زائد ہوئے ہیں ۔ حادثات کا شکار ہونے والے 1200 زخمی افراد کو ریسکیو 1122 کے جوانوں طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کیا۔شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ہیوی اور بے ہنگم بڑی گاڑیوں پر کنٹرول کیاجائے تاکہ قیمتی جانیں بچائی جاسکیں۔