سیالکوٹ ائیر پورٹ :جوتوں میں چھپائی ہیرو ئن بر آمد
شارجہ جانیوالے مسافر کو منشیات سمیت اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کر دیا گیا
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )ایئرپورٹس سکیورٹی فورس کی سیالکوٹ ایئرپورٹ پر بڑی کامیابی، 1.160 کلو گرام آئس ہیروئن برآمد کر لی ۔تفصیلات کے مطابق ایئرپورٹس سکیورٹی فورس نے منشیات سمگلنگ ناکام بنا دی ۔ اے ایس ایف اہلکاروں نے شارجہ جانے والے مسافر کی مشکوک حرکات کے پیش نظر ایئرپورٹ میں داخلے کے فوری بعد اس کی کڑی نگرانی جاری رکھی، بعدازاں اس کے سامان کی سکیننگ اور جسمانی تلاشی کے فوری بعد سامان میں پڑے ہوئے اور پہنے ہوئے جوتے مشکوک قرار دیئے گئے جن سے تلاشی کے دوران نہایت مہارت سے چھپائی گئی آئس ہیروئن برآمد کرلی گئی۔ برآمد شدہ منشیات کا وزن 1.160 کلوگرام ہے ۔گرفتار مسافر کو ابتدائی تفتیش کے بعد مزید قانونی کارروائی کیلئے ضبط شدہ منشیات سمیت اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کر دیا گیا ۔