گجرات:غیر معیاری اشیا پر 18 فوڈ پوائنٹس کو جرمانے
گجرات(سٹی رپورٹر، نامہ نگار)پنجاب فوڈ اتھارٹی نے فوڈ سیفٹی کے حوالے سے کارروائیاں تیز کرتے ہوئے مجموعی طور پر 213 معائنے کئے۔۔۔
78 اداروں کو بہتری کے نوٹس جاری کئے گئے جبکہ 18 اداروں پر مجموعی طور پر 2 لاکھ 36 ہزار 500 روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق 37.45 کلوگرام زائد المیعاد اور ممنوعہ خوراک کی اشیا تلف کی گئیں۔ تاکہ عوام کو غیر معیاری اور مضر صحت خوراک سے محفوظ رکھا جا سکے ۔