پولیس لائن سیالکوٹ میں جنرل پریڈ کا انعقاد
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )پولیس لائن سیالکوٹ میں جنرل پریڈ کا انعقاد کیا گیا جس میں ضلعی پولیس، ایلیٹ فورس، ٹریفک پولیس اور لیڈی پولیس کے دستوں نے شرکت کی۔
ڈی پی او فیصل شہزاد نے پریڈ کا معائنہ کیا اور سلامی لی۔دستوں نے مقررہ ترتیب کے مطابق مارچ کیا اور کارکردگی پیش کی۔جنرل پریڈ کے انعقاد کا مقصد فورس کے نظم و ضبط، جسمانی تیاری اور پیشہ ورانہ معیار کو بہتر بنانا تھا۔ ڈی پی او فیصل شہزاد نے پریڈ کے دوران اہلکاروں کے ٹرن آؤٹ اور پریڈ کی ترتیب کا بھی جائزہ لیا۔