ایم ڈی واسا کی زیر صدارت اجلاس ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ

ایم ڈی واسا کی زیر صدارت اجلاس   ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)ایم ڈی واسا اکرام اللہ کی زیر صدارت وزیراعلیٰ ڈویلپمنٹ پروگرام کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا ،شہر میں جاری اور مجوزہ ترقیاتی منصوبوں پر غور و خوض کیا گیا۔

اجلاس میں ایم پی اے نواز چوہان، امان اللہ وڑائچ ، پیر غلام فرید ، عرفان چیمہ کے علاوہ واسا کے تمام متعلقہ افسر وں کے علاوہ یونین کونسلز کے سابق چیئرمینوں نے بھی شرکت کی۔ ایم ڈی واسا نے منصوبوں کی پیش رفت سے شرکا کو آگاہ کیا اور آئندہ لائحہ عمل پر بریفنگ دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں