علی پورچٹھہ اور ملحقہ علاقوں میں مفت ایمبو لینس سروس کا آ غاز
علی پورچٹھہ(تحصیل رپورٹر)علی پورچٹھہ میں چٹھہ گلوبل فیملی کے پلیٹ فارم سے فری ایمبولینس سروس کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا، ابتدائی مرحلے میں 3 ایمبولینسز علی پورچٹھہ اور گردونواح کے علاقوں میں 24 گھنٹے دستیاب ہوں گی۔
افتتاحی تقریب ورپال چٹھہ میں ناصر نذیر چٹھہ کے پٹرول پمپ پر ہوئی ،اس موقع پر شوکت زمان چٹھہ، تقی عباس چٹھہ، اعجاز احمد چٹھہ، غلام عباس چٹھہ، فاروق احمد چٹھہ، انیس اکرم چٹھہ سمیت دیگر اکابرین بھی موجود تھے ۔انہوں نے کہاکہ مستقبل میں چٹھہ گلوبل فیملی کے پلیٹ فارم سے عوامی خدمت کے مزید منصوبے شروع کئے جائیں گے۔