حافظ آباد:2 لاکھ 38 ہزار بچوں کی پو لیو سے بچائو کے قطرے پلانے کیلئے ٹیمیں تشکیل
حافظ آباد(نامہ نگار، نمائندہ دنیا)حافظ آباد میں 4 روزہ انسداد پولیو مہم شروع ہوگئی ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق نے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں بچوں کو حفاظتی قطرے پلا کر مہم کا افتتاح کیا۔
مہم کے دوران 2 لاکھ 38 ہزار 551 بچوں کو پولیو سے بچا ئو کے قطرے پلائے جائینگے ، محکمہ صحت کی 998 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو سکولوں،بس اڈوں،ریلوے سٹیشن،مارکیٹوں،عوامی مقامات اور گھر گھر جا کر بچوں کو قطرے پلائیں گی۔