ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی ورکرزکے اعزاز میں کرسمس تقریب

ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی ورکرزکے اعزاز میں کرسمس تقریب

گوجرانوالہ ( سٹاف رپورٹر)کرسمس تقریبات کے سلسلہ میں گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور امپیریل وینچرز کے زیراہتمام سینٹری ورکرز اور مسیحی سٹاف کے اعزاز میں گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس میں پروقار تقریب کا اہتمام کیاگیا۔

کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن نوید حیدر شیرازی، ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، ایم پی اے عمر فاروق ڈار ،سی ای او جی ڈبلیو ایم سی فرحان مجتبیٰ اور صدر گوجرانوالہ چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹریز علی ہمایوں بٹ، سی او کارپوریشن حیدر چٹھہ بھی تقریب میں شریک تھے ۔شرکانے مسیحی ورکرز کے ہمراہ کرسمس کا کیک کاٹا اور مبارکباد پیش کی۔ کمشنر نوید حیدر شیرازی، ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد نے خطاب کرتے کہا ستھرا پنجاب پروگرام میں سب سے کلیدی کردار سینٹری ورکرز کا ہے ۔جو شہروں اور دیہاتوں کو صاف بنانے میں مصروف ہیں۔ یہ ہمارے ہیرو ہیں ، ہم انکی خدمات کو سراہتے ہیں اورانکی فلاح و بہبود کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائینگے ۔ عمر فاروق ڈار، علی ہمایوں بٹ نے اس موقع پر کہا تاجر برادری مسیحی برادری کی خوشیوں میں برابر شریک ہے ،شہر کی خوبصورتی اور عوام کو صاف ستھرا ماحول فراہمی کیلئے آپکی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں