گیپکوسب ڈویژنز میں6ماہ بعد بجلی میٹر پہنچا دیئے گئے

گیپکوسب ڈویژنز میں6ماہ بعد بجلی میٹر پہنچا دیئے گئے

تتلے عالی(نامہ نگار )گیپکوسب ڈویژنز میں6ماہ بعد بجلی میٹر پہنچا دیئے گئے ۔

 گیپکو نے رواں سال30جولائی کے بعد درخواستوں اور ڈیمانڈ نوٹس جمع ہونے کے باوجود میٹر روک لئے تھے اس دوران صرف تتلے عالی سب ڈویژن میں800کے قریب لوگوں سمیت ڈویژن بھر میں ہزاروں افراد نے ڈیمانڈ نوٹس جمع کروا دیئے ہیں۔وفاقی حکومت کی جانب سے ڈیمانڈ نوٹس میں17ہزار روپے اضافے کے بعد کل رقم24ہزار روپے کر دینے پر تتلے عالی میں800میں سے 18صارفین کو مزید رقم جمع کروانے پر میٹر بھجوا دیئے گئے ہیں دیگر کو مزید17ہزار کی ادائیگی کی ہدایت کی گئی ہے ۔اہل علاقہ نے حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ رقم میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری ہونے سے قبل جن لوگوں نے ادائیگی کر دی تھی ان کو سابقہ ریٹس کے مطابق بجلی میٹر لگا کر دیئے جائیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں