کرسمس :رضا کاروں سمیت 8ہزار اہلکار سکیورٹی ڈیوٹی دینگے

کرسمس :رضا کاروں سمیت 8ہزار اہلکار سکیورٹی ڈیوٹی دینگے

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)کرسمس پر گوجرانوالہ ڈویژن کے 783چرچز میں مذہبی رسومات ادا کی جائینگی، قومی رضا کاروں سمیت 8ہزار سکیورٹی اہلکار چرچز ، مسیحی بستیوں اور تفریح گاہوں میں سکیورٹی ڈیوٹی دینگے ۔

ہوم ڈیپارٹمنٹ نے کرسمس پرگوجرانوالہ ، سیالکوٹ، گجرات، منڈی بہاؤالدین، حافظ آباد، وزیر آباد اور نارووال کے اضلاع میں فول پروف سکیورٹی و انتظامی پلان تیار کرنے اورحکومتی ادراوں کو مسیحی ملازمین کو تنخواہ اور واجبات ادائیگی یقینی بنانے کاحکم دیا ہے ۔پولیس، ضلعی افسروں کو خفیہ اداروں کیساتھ مشاورت کرکے انتظامات مکمل کرنیکی ہدایت کی گئی ہے ۔سکیورٹی پلان کے مطابق 8 چرچز کو اے ،212کو بی اور563چرچز کو سی کیٹیگری میں شامل کیا گیاہے ۔کرسمس پر783 چرچز میں 1016افسروں سمیت4592اہلکار، 1839قومی رضا کار اور150سپیشل پولیس کے جوان فرائض انجام دینگے ۔پولیس افسروں کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ چرچ انتظامیہ کیساتھ سکیورٹی انتظامات پرمشاورت کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں